من پسند شہروں میں ڈیوٹیاں،ڈاکٹر، سٹاف کی موجیں ختم

من پسند شہروں میں ڈیوٹیاں،ڈاکٹر، سٹاف کی موجیں ختم

  

 لیاقت پور(نامہ نگار)جنرل ڈیوٹی کے نام پر من پسند شہروں میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کی موجیں ختم ہوگئیں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے احکامات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ رحیم یار خان کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور ڈاکٹر ارشاد ندیم نے متعلقہ ڈاکٹزاور سٹاف کو لیٹر جاری کر دیا تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لیاقت پور میں تعینات ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر خادم حسین، سینئر میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر شہزاد اسلم، ڈاکٹر اطہر فرید، میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر محمد افضل، ڈاکٹر محمد(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

 جاوید، ڈاکٹر محمد شاہد، وومن میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر اسرا افضل، ڈاکٹر روحامہ سردار، ڈاکٹر الست فاطمہ، ڈاکٹر ماہ رخ اختر، ڈاکٹر شائستہ نواز، ڈاکٹر نفیسہ رفیق اور ڈاکٹر قر العین کے علاوہ چارج نرس ثانیہ نورین اور او ٹی اٹینڈنٹ تنویر احمد اپنے اثرورسوخ کے بل پر جنرل ڈیوٹی کے نام پر اپنی اصل جائے تعیناتی کی بجائے من پسند شہروں میں خدمات سر انجام دے رہے تھے جب کہ تنخواہ لیاقت پور ٹی ایچ کیو سے وصول کی جا رہی تھی اتنی بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی غیر موجودگی نے تحصیل لیاقت پور کے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا تھا جس پر مقامی ایم پی اے چودھری مسعود احمد نے سیکرٹری ہیلتھ کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے  نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ رحیم یار خان کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر مذکورہ ڈاکٹرز اور سٹاف کو واپس اپنی اصل جائے تعیناتی پر پابند کریں آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال لیاقت پور نے تمام مذکورہ ڈاکٹرز اور سٹاف کو چھٹی جاری کردی ہے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کئی ڈاکٹرز گزشتہ کئی سال سے لیاقت پور حاضر نہیں ہوئے۔

ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -