ملتان، لڑکی قتل، حادثے، مفتی عبدالکریم سمیت 5جاں بحق: طالب علم کی خودکشی 

ملتان، لڑکی قتل، حادثے، مفتی عبدالکریم سمیت 5جاں بحق: طالب علم کی خودکشی 

  

 ملتان،میلسی،دو کوٹہ،رحیم یارخان،مظفرگڑھ (خصوصی رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار، بیورو رپورٹ) گلگشت پولیس کے علاقے میں نوجوان نے  فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کر دیا بتایا جاتا ہے کہ نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کیا تفصیل کے مطابق گل گشت پولیس کے علاقے محلہ امیر آباد  میں گزشتہ روز نعمان نے اپنی بہن ماہ نور پر پسٹل سے فائرنگ کی ایک گولی اس کی ناک کے قریب لگی جس سے وہ جاں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

 بحق ہو گئی اس کی عمر 22 سال تھی فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ نعمان کو اپنی ہمشیرہ کے کردار پر شک تھا  جس بنا پر اس نے طیش میں آکر اپنی بہن پر فائرنگ کی واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی  پولیس قانونی کاروائی کر رہی ہے تھانہ بی زیڈکے علاقے بی ایس سی کیطالبعلم نے پھندہ لگاکرخودکشی کرلی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق موسی خیل کارہائشی محمد قاسم ملتان میں زیرتعلیم بی ایس سی پارٹ ون انگلش کاطالبعلم تھاجس نے دیوان ہاسٹل میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی گزشتہ شب قاسم نے نامعلوم وجہ سے ہاسٹل کے باتھ روم میں جاکررسی کاپھندہ بناکرخودکشی کرلی واقع کی اطلاع پرپولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرنوجوان قاسم کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی بتایاجاتاہے کہ خودکشی کے متعلق وجوہات سامنے نہ آسکی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کیبعد حقا ئق سامنے آئے گئے تاہم تفتیش کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔نامعلوم پراڈو کی ٹکر سے مفتی مولانا عبدالکریم جاں بحق  ہوگئے مسجد سرور کونین دوکوٹہ کے خطیب مفتی مولانا عبدالکریم تبلیغی مرکز میلسی والے نماز جمعہ ادا کروانے کے بعد دو کوٹہ سے میلسی واپس جا رہے تھے کہ اڈہ ہری مائنر کے قریب نامعلوم پراڈو نے ان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں یہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔شاہ جمال جتوئی روڈ پر گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈر رکشا میں تصادم،2 افراد جاں بحق  ہو گئے ایک زخمی، ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق گزشتہ شب مظفرگڑھ کے نواحی علاقے حامد سلطان شاہجمال روڈ پر  ایک  پھٹہ رکشہ گنے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک  کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موضع عالی ڈاہا شریف چھجڑہ کے رہائشی 2 افراد 35 سالہ سہیل احمد ولد صغیر احمد اور 18 سالہ محمد ندیم ولد فدا حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی 30 سالہ محمد قاسم ولد صغیر احمد معمولی زخمی ہو گیا،پولیس تھانہ شاہجمال کی طرف سے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ نے فوری طور پر کی پوائنٹ نزد آر ایچ سی ہسپتال خانگڑھ سے ایک ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کروا دی، ریسکیو ایمبولینس سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر  دونوں ڈیڈ باڈیز کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کر کے اور زخمی شخص  کو فرسٹ ایڈ  دینے کے بعد آر ایچ سی ہسپتال شاہ جمال منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ شاہجمال نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ بستی گھنیر ظاہر پیر کا رہائشی 22 سالہ نوجوان مزمل اقبال اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اسی دوران ظاہر پیر شہر بے نظیر روڈ ڈاگا برانچ پل کے قریب تیز رفتار مسافر وین اے پی وی نمبریLWK-1971 نے بے قابو ہوکر اسے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں مزمل اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی۔حادثات کے مختلف واقعات میں 15سالہ لڑکاجاں بحق،دوافرادمعمولی زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے لڑکے کے اہلخانہ نے روڑبلاک کرکے احتجاج شروع کردیاپولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کری۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد عثمان پیدل گھرجارہاتھاکہ چاون والی پل کے قرین تیزرفتاربس نمبری DXU/082نے عثمان کوروڑکراس کرتے ہوئے کچل دیااورفرارہوگیاحادثہ کے نتیجے میں عثمان شدیدزخمی ہوگیاجوموقع پرہی دم توڑگیاعثمان کے ورثانے روڑ بلاک کرکے نامعلوم بس ڈرائیورکے خلاف احتجاج شروع کردیا جن کاموقف تھاکہ سپیڈ بریکرنہ ہونے کی وجہ آئے روز حادثات معمول بن گئے حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کاضیاع ہورہاہے جبکہ انتظامیہ خاموش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے فضل ماڈل کے قریب کارنمبری MNA775 تیزرفتاری کی وجہ سیبیقابوہوکرموٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارشاہد اور4سالہ شانزہ زخمی ہوگئے جبکہ کارڈرائیور موقع پرلوگوں کے جمع ہونے پرفرارہوگیا،واقعات کی اطلاعات پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر فرارڈرائیورزکے خلاف کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -