عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی

    عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی

  

 اسلام آباد (آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی۔ غیر  ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق برٹش میڈیکل جرنل کیے ماہرین  نے بتایا کہ  جوڑوں کے درد کی دوا باریسیٹینیب کو رٹیکوسٹیرائیڈزکے ساتھ کورونا کے شدید مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس مرکب دوا کے استعمال سے کورونا کے شکار مریضوں کے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ماہرین نے کم مدافعت رکھنے والے افراد کے لئے مصنوعی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ سوٹروویمیب کی بھی سفارش کی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اومی کرون کے خلاف اس علاج کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔ 

  عالمی ادارہ صحت

مزید :

علاقائی -