ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام میں خوف ہراس پھیل گیا

 ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام میں خوف ہراس پھیل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور دفاتر سے کھلی جگہوں پر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔دوسری جانب ملاکنڈ ڈویژن،بالاکوٹ بٹگرام تورغر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.6ریکارڈ کی گئی۔ 
زلزلے

مزید :

علاقائی -