سابق ڈی جی پارکس کراچی  لیاقت قائم خانی کی ضمانت منظور

سابق ڈی جی پارکس کراچی  لیاقت قائم خانی کی ضمانت منظور

  

کراچی(آئی این پی)نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جعلی اکاونٹس اسکینڈل کے ملزمان کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا، سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی باغ ابن قاسم کیس میں ضمانت منظور ہوگئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، وہ 2 سال سے قید میں تھے،عدالت نے لیاقت قائم خانی کا پاسپورٹ ضبط کرنے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ کیس میں شریک ملزمان ٹرائل بروقت مکمل نہ ہونے پرپہلے ہی ضمانت لے چکے ہیں،تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل مکمل نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن کے ذمہ دار لیاقات قائمخانی نہیں،عدالت کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت لیاقات قائمخانی کی درخواست ضمانت منظورکی جاتی ہے۔

ضمانت منظور

مزید :

علاقائی -