بھارتی آرمی چیف کے الزامات نئی بات نہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈا ہیں 

بھارتی آرمی چیف کے الزامات نئی بات نہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈا ہیں 

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی جنرل کے الزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پرو پیگنڈا ہے، جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا پاکستان بھارتی آرمی چیف کی فرضی کہانیوں کو سختی سے مسترد کرتاہے، لائن آف کنٹرول کے پار نام نہاد لانچ پیڈز اور تربیتی کیمپس کا اشارہ کیا گیا تھا، بھارتی جنرل کے الزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے،ترجمان نے کہا بھارت میں بی جے پی،آرایس ایس دونوں پرو پیگنڈ ے کا پرچار کررہے ہیں، بھارتی قیادت جنگی جنون،توسیع پسندانہ ایجنڈیپرعمل پیرا ہے، اس جنگی جنون سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، بھارتی آرمی چیف نے ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی، ان کا بیان کشمیر پرمظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھار تی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت فوری بند کرے اور کشمیریوں کویواین قراردادوں کے تحت استصواب رائیکاحق دیا جائے، پاکستان بھارت سے بامعنی مذاکرات کے عزم پرکاربندہے، جموں وکشمیرسمیت تمام متنازعہ امورکاپرامن حل کیاجائے، مذاکرات کیلئے سازگارماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔

دفتر خارجہ

مزید :

علاقائی -