جھوٹ کا صرف ایک چہرہ، جس کانام عمران خان، گواہ 22کروڑ عوام: مریم اورنگزیب 

جھوٹ کا صرف ایک چہرہ، جس کانام عمران خان، گواہ 22کروڑ عوام: مریم اورنگزیب 

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے شعری تبصرے کا مرحوم شاعر راحت اندوری کے شعر میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے جھوٹے نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو، گھر کے اندر جھوٹوں کی اک منڈی ہے، دروازے پر لکھا ہے،سچ بولو،جھوٹ کا صرف ایک چہرہ، جس کا نام عمران خان ہے،جس کی گواہی 22 کروڑ عوام دے رہے ہیں،عوام معاشی تباہی، بیروزگاری اور مہنگائی برپا کرنیوالے چہرے پہچان چکی،عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری کو آئی کے حوالے کرنیوالوں کے چہرے پہچان چکی ہے، جھوٹے چہرے نے کہا تھا ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے، ایک جھو ٹے چہرے نے کہاتھا ”خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاؤنگا“جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنیوالوں کے چہرے قوم پہچان چکی ہے،منی بجٹ مسلط کرنیوالے غریب دشمن کرپٹ مافیاز کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں،عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا، آٹا، چینی، گھی، بجلی گیس، دوائی، کھاد، روزگار، ڈالر چور چہروں سے قوم کو ہمیشہ کیلئے نجات ملنے والی ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -