سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، انڈیکس میں صرف 0.25پوائنٹس اضافہ، ڈالر مزید سستا 

سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، انڈیکس میں صرف 0.25پوائنٹس اضافہ، ڈالر مزید ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای 100 انڈیکس 45900پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد45700پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروباری اتار چڑھاؤکے باعث55.42فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ابتدائی سیشن میں تیزی رونما ہوئی جس کے باعث انڈیکس 45989.23پوائنٹس کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اس سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 0.25پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 45763.20پوائنٹس سے بڑھ کر45763.45پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31270.84پوائنٹس سے بڑھ کر31329.44پوائنٹس پر بند ہوا تاہم 2.81پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18001.32پوائنٹس سے کم ہوکر17998.51پوائنٹس ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو6ارب روپے مالیت کے 23کروڑ99لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو6ارب روپے مالیت کے 32کروڑ76لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر350کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،194میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ2کروڑ62لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ51لاکھ،سینر جیکو پاک2کروڑ36لاکھ،دوست اسٹیل لمیٹڈ1کروڑ10لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈآر98لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھا? میں 166.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر20490.00روپے ہو گئی اسی طرح124.25روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5524.25روپے پر جا پہنچی جبکہ پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 39.98روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر610.01روپے ہو گئی اسی طرح19.00روپے کی کمی سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر625.00روپے پر آ گئی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید176.25روپے سے گھٹ کر176.10روپے اور قیمت فروخت176.35روپے سے گھٹ کر176.20روپے ہو گئی اسی طرح10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید177.30روپے سے کم ہو کر177.20روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے کم ہو کر177.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت202.60روپے سے کم ہو کر202.50روپے پر آ گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانو ی پونڈ کی قیمت فروخت242.80روپے سے بڑھ کر243روپے پر جا پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1ڈالر کی کمی سے1821ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 850روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا1لاکھ24ہزار750روپے کا ہو گیا اسی طرح729روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ6ہزار953روپے پر آ گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -