کنٹینر پربل جلانیوالے صارفین سے اربوں لوٹ رہے ہیں‘ شیری رحمان

کنٹینر پربل جلانیوالے صارفین سے اربوں لوٹ رہے ہیں‘ شیری رحمان

  

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خود کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کا بل جلانے والے ہر ماہ صارفین سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں‘فی یونٹ 4 روپے 30 پیسے کا اضافہ قابل مذمت‘یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی نہیں نا اہلی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں ہیں‘ اضافے سے صارفین پر 35 ارب اضافی وصول کئے جائیں گے‘عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں‘عوام کو ریلیف تب ملے گا جب نااہل سرکار گھر جائیگی۔ جمعہ کو پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دوسری طرف پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جائے گا۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -