چودھری غلام احمد مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ  

چودھری غلام احمد مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور کی ہر دلعزیز شخصیت چودھری غلام احمد اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔انہیں کئی سال تک ضیوف الرحمن کی خد مت کا اعزاز ملا۔چودھری غلام احمد نے جنوری1982ء میں سرکاری ملازمت اختیار کی،1982ء سے1998ء تک وزارت صنعت اور پروڈکشن میں ذمہ داری ادا کی۔ 1998ء سے 12جنوری2022ء تک وزارت مذہبی امور سے وابستہ رہے۔15دفعہ حج کی سعادت کیساتھ حج آپریشن میں حجاج کی خدمات انجام دیتے رہے۔جدہ ایئر پور ٹ پر عازمین حج کا استقبال، مکہ حج کنٹرول روم، مدینہ کنٹرول روم، حج آپریشن کی مانیٹرنگ کیساتھ آخری تین سال مدینہ منورہ میں نبی ئ مہربان سرکار دو عالم ؐکے روضہئ اقدس پرروزا نہ حاضری کا شرف پایا، تین بچوں کے باپ ہیں، دو بچے دبئی میں ملازمت کر رہے ہیں۔12جنوری 2022ء کو اپنی 40سالہ سرکاری مدت ملازمت پوری کرکے سبکدوش ہو گئے۔انہوں نے روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے روزنامہ”پاکستان“ کی ضیوف الرحمن کیلئے خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا اب وہ آرام کریں گے، عزیز و اقاارب اور پرانے دوستوں کو وقت دیں گے اور مسجد سے دِل لگائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -