عوام حج بکنگ کیلئے کسی کو پیسے مت دیں،وزارت مذہبی امور 

عوام حج بکنگ کیلئے کسی کو پیسے مت دیں،وزارت مذہبی امور 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)جعلی حج بکنگ کی شکایات ملنے پر وزارت مذہبی امور نے تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام حج 2022کی بکنگ کیلئے کسی کو پیسے مت دیں،وزارت مذہبی امور نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ ابھی حج پالیسی کا نہ تو اعلان ہوا ہے اور نہ ہی کسی کو حج بکنگ کی اجازت ہے۔جب تک حج پالیسی 2022 کا اعلان نہ ہو کسی ٹور آپریٹر یا کسی ایجنٹ کو کسی بھی شخص سے رقم جمع کرنے یا پاسپورٹ جمع کرنے کا اختیار نہیں ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق اگر کوئی فرد یا کمپنی یہ تقاضا کرے تو فوراً وزارت مذہبی امور کو اطلاع دی جائے تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

حج بکنگ

مزید :

صفحہ آخر -