کورونا کے پھیلا ؤ میں تیزی، 7افراد جاں بحق، 3567نئے کیسزرپورٹ 

کورونا کے پھیلا ؤ میں تیزی، 7افراد جاں بحق، 3567نئے کیسزرپورٹ 

  

اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ تین چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 999 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار 686، سندھ میں 4 لاکھ 94 ہزار 64، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 996، بلوچستان میں 33 ہزار 682، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10 ہزار 243 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 726 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 449 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 407 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 675 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 999 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 85، سندھ میں 7 ہزار 693، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 952، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حکومت نے انسداد کورونا کی بوسٹر ویکسین کی عمر کی حد کم کر کے 18سال کر دی، مذکورہ فیصلہ این سی او سی کے   اجلاس میں کیا گیا،بوسٹر ویکسین کے لیے عمر کی حد میں کمی،این سی او سی کے مطابق 15جنوری سے 18سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے 6ماہ بعد لگوائی جا سکتی ہے،حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کورونا کی بوسٹر خوراک بھی بلا معاوضہ رکھی ہے تا کہ غریب شہری بھی کورونا وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ آخر -