شہزاد اکبر اب اُلٹے بھی ہو جائیں، نوکری بچتی نظر نہیں آتی، عطا تارڑ

شہزاد اکبر اب اُلٹے بھی ہو جائیں، نوکری بچتی نظر نہیں آتی، عطا تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے کہا ہے شہزاد اکبر اب اُلٹے بھی ہو جائیں تو انکی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے۔ ساڑھے تین سال سے جاری سیاسی انتقام کے نتیجے میں عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو ذلت و رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، جمعہ کو مشیر احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری میں چالان جمع کرانے، تفتیشی رپورٹ ا و ر چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کیس میں کچھ نہیں۔نیب جن الزامات کی تحقیقات تین سال سے تحقیقات کر رہا ہے، انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا،اگرچالان تبدیل کروانا کامیابی کے مترادف ہے تو شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔چالان تبدیل کر کے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ کیس میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں تھے۔قوم کے کئی سو ارب روپے بچانے والے شہباز شریف کو ملک کی اعلی عدلیہ پہلے ہی بیگناہ قرار دے چکی ہے۔مالم جبہ سے ہیلی کاپٹر اور آٹا چینی سے فارن فنڈنگ تک کرپشن میں ڈوبے حکمران اپنے کیے کا جواب دیں۔بی آر ٹی پشاور میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے والے عمران نیازی آج فارن فنڈنگ کی رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کر رہے ہیں۔عمران نیازی حکومت ملکی تاریخ کی کر پٹ ترین حکومت ہے،جس نے غریب مریضوں کی ادویات تک پر ڈاکہ ڈالا۔جلد بیروزگار ہونیوالے شہزاد اکبر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عمران نیازی کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔
عطاء تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -