پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ دھوم دھام سے نکلے گا، حمزہ شہباز

 پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ دھوم دھام سے نکلے گا، حمزہ شہباز

  

  لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر تبدیلی لے کر آ ئیں گے،  پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، جھوٹے عمران نیازی کو اب بھاگنے نہیں دیں گے،  ایوان وزیراعلیٰ میں رشوت کے سودے عثمان بزدار خود کرتے ہیں،جمعہ کو بینکنگ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ عمران خان کہتا ہے کہ مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، اس شخص کے بے حسی ہے، یہ شخص عوام کیلئے ہمدردی کے دو بول نہیں بول سکتا۔ ایوان وزیراعلی میں رشوت کے سودے عثمان بزدار خود کرتے ہیں۔ آج چوری ڈاکے عام ہیں، راہ جاتے دن دیہاڑے لوٹ لیا جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، پیٹرول کی قیمت گزشتہ 74برس کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔ یہ شخص کہتا ہے کہ مہنگائی ہی نہیں ہے۔ عمران نیازی بنی گالہ کی پہاڑی سے نیچے اترو، سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ان کے حواری سوال اٹھا رہے تھے، ان کے حواری بھی جان گئے عوام میں کس منہ سے جائیں گے، ہم پر منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات لگاتے تھے، ہم تو 4سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے عمران نیازی کو سرٹیفائیڈ چورقرار دیا، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے سب بے نقاب کر دیا،حمزہ شہبازنے کہا کہ اللہ پاک ہماری اس جھوٹے شخص سے جان چھڑوائے۔ اللہ تعالی اس منحوس حکومت سے نجات دے۔بینکنگ  عدالت لاہورمیں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف حتمی چالان پیش کیا گیا۔عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پربھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -