ایم کیو ایم کا متنازع حلقہ بندیوں کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

ایم کیو ایم کا متنازع حلقہ بندیوں کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

  

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی ایکٹ اور متنازع حلقہ بندیوں کیخلاف(آج) احتجاج کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی جانب سے ہفتہ کو پریس کلب پر سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق کارکنان قافلے کی صورت میں مارچ کرتے ہوئے شاہراہ قائدین، شاہراہ پاکستان اور شارع فیصل سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچیں گے۔سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ اور متنازعہ حلقہ بندیوں کیخلاف (آج)ہفتہ کو ہونے والے احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے)بھی شریک ہوں گی۔اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ کل سندھ حکومت کیخلاف نئے معرکے کا آغاز ہوگا اور یہ احتجاج پیپلزپارٹی کی آنکھیں کھول دے گا کہ کون اکثریت،کون اقلیت میں ہے۔

ایم کیو ایم 

مزید :

صفحہ آخر -