سیکرٹری ویلفیئرڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس لاہور کی مستعفی ہونے پر معذرت

سیکرٹری ویلفیئرڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس لاہور کی مستعفی ہونے پر معذرت

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے نو منتخب سیکرٹری ویلفیئر استعفا دیکر چار دن بھی قائم نہ رہ سکے، د با ؤ کا اعتراف کرتے ہوئے صدر میاں طلعت احمد اور کابینہ اور ڈی ایچ اے برادری سے معافی مانگ لی،الخدمت گروپ کا سپاہی تھا،ہوں اوررہونگا،میاں طلعت احمد نے معاف،استعفیٰ مستردکر دیااورگزشتہ تین سال کی طرح خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،گزشتہ روز الخد مت گروپ کے رہنما سید عباس شاہ کے دفتر فیز1ڈی ایچ اے لاہور میں مستعفی ہونیوالے علی اکبر بھٹی نے الخدمت گر و پ کی کور کمیٹی کے ممبرز،صدر میاں طلعت احمد،منتخب کابینہ کی موجودگی میں میڈیا کے سامنے اپنی غلطی کی معافی مانگی اور کہا مجھے استعفے کیلئے مجبور کیا گیا،میں میا ں طلعت احمد الخدمت گر وپ،اپنی کابینہ اور ڈی ایچ اے کی برادری کے سامنے شرمندہ ہوں،اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، میں میاں طلعت احمد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری غلطی کو معاف کر دیا، میاں طلعت احمد نے گزشتہ 3سال بھی بیٹوں جیسی محبت دی،میرے جذباتی فیصلے سے جس جس فرد کی دل آ زاری ہوئی سب سے معافی کا طلبگار ہوں،اس موقع پر الخدمت گروپ کے نواز غنی،ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر حاجی لطیف چودھری،سیکرٹری سرفراز حسین،اعجاز رامے،عقیل عباس ملک،عباس شاہ،ندیم ملک،چودھری اسد و دیگر رہنما موجود تھے۔

سیکرٹری معذرت

مزید :

صفحہ آخر -