میاں طلعت ٹریڈ کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائینگے،افتخارگورایہ

 میاں طلعت ٹریڈ کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائینگے،افتخارگورایہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) میاں طلعت بڑا آدمی ہے علی اکبر بھٹی کا استعفیٰ مسترد کرکے نئی نسل کو سبق دیا ہے،علی اکبر بھٹی کا نادانی میں کسی کھیل کا حصہ بننے کا اعتراف، صبح کا بھولا شام کو واپس آ جائے اس کو بھولا نہیں کہا جاتا، ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے کے سینئر ترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایم ایچ گروپ کے چیئرمین چودھری افتخار حسن گورایہ نے روزنامہ ”پا کستا ن“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا میں میاں طلعت احمد کی خدمات کا پہلے ہی معترف تھا مگر چند دنوں میں ان کی ٹریڈ سے محبت نے مجھے خرید لیا ہے،میاں طلعت احمد کا ڈاکٹر خالد محمود چودھری کوچیئرمین مقرر کرنا قابل تحسین اور میرٹ پر فیصلہ ہے خالد چودھری کام کرنیوالا نوجوان ہے مبارکباد پیش کرتا ہوں،ڈی ایچ اے کی نئی نسل میاں طلعت احمد سے ہر مرحلے میں رہنمائی حاصل کرے،امید کرتا ہوں میاں طلعت ٹریڈ کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

افتخار گورایہ

مزید :

صفحہ آخر -