حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا‘ ڈاکٹر فیصل سلطان

 حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا‘ ڈاکٹر فیصل سلطان

  

اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ جمعہ کو  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہے اور حفاظتی ٹیکے پبلک گڈز سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے تمام محکمے مل کر کام کرتے ہیں اور اس وقت 50 فیصد سے زائد بچے فری ویکسینیٹڈ ہیں۔ 9 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو ایک فیز میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور اب خسرہ کے حوالے سے حفاظتی مہم چلائی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن امیر غریب سب کے لیے ہے۔ اپنے شہریوں کو بیماریوں سے بچانا حکومت کے لیے باعث فخر ہے اور حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان

مزید :

صفحہ آخر -