قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا  کاٹنے والے ملزم اکرام کی اپیل منظور 

قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا  کاٹنے والے ملزم اکرام کی اپیل منظور 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ملزم اکرام کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا،عدالت نے مقدمہ مدعی کی جانب سے حقائق چھپانے پرملزم کوبری کرنے کاحکم دیا ،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مقدمہ مدعی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملزم نے گالم گلوچ سے منع کرنے پر مقتول ریاض کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم نے غیرت میں آکرمقتول کوقتل کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ معمولی گالم گلوچ کے مقدمہ میں غیرت کا معاملہ کہاں سے آگیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے رپورٹ میں واضح کیاہے کہ مقتول کی مدعی کی بہن سے ناجائز تعلقات تھے،تفتیشی افسر کی رپورٹ سے ساری بات واضح ہے کہ مقدمہ مدعی نے جان بوجھ کرحقائق چھپائے،مقدمہ مدعی تفتیشی افسر کی اس بات کو ٹرائل عدالت میں سرے سے زیربحث ہی نہیں لایاگیا،عدالت نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کواندررونی معاملے کا علم تھا اسی لئے بظاہروضع داری سے کام لیتے ہوئے حقائق چھپائے،عدالت حقائق چھپانے پر ملزم کو بری کرنے کاحکم دیتی ہے،ملزم اکرام کے خلاف تھانہ ننکانہ میں ملزم اکرام کوقتل کامقدمہ درج تھا۔

اپیل منظور

مزید :

صفحہ آخر -