ڈی جی اوقاف پنجاب کی تنزلی کاحکم کالعدم قرار،20ویں گریڈ میں بحال کردیا

ڈی جی اوقاف پنجاب کی تنزلی کاحکم کالعدم قرار،20ویں گریڈ میں بحال کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شجاعت علی خان نے گریڈ 20سے 19میں تنزلی کے خلاف دائر درخواست پرڈی جی اوقاف پنجاب کی تنزلی کاحکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 20ویں گریڈ میں بحال کردیا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ نامکمل اے سی آرز کی وجہ سے اگلے گریڈ پر تعیناتی نہیں ہوسکتی تھی،نامکمل ایسی آرذ کی وجہ سے ڈی جی اوقاف کی گریڈ 20 سے 19میں تنزلی کی گئی،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اے سی آرز سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بڑے واضح ہیں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اے سی آرزمکمل کرنا بالا افسروں کی ذمہ داری ہے،اے سی آرز کوجواز بناکرکسی افسر کی ترقی کونہیں روکاجاسکتاعدالت نے ڈی جی اوقاف کو بیسویں گریڈ پربحال کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی،درخواست گزار ڈی جی اوقات کے وکیل انداز خان کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا تھاکہ 19ویں گریڈ سے 20ویں گریڈمیں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن غیرقانونی طور پر واپس لے لیا گیا،ایک درجہ تنزلی سے سنیارٹی کااستحقاق مجروع ہوا عدالت اس نوٹس لے اور ان کے موکل کو گریڈ 20میں بحال کرنے کاحکم دیاجائے۔

بحال 

مزید :

صفحہ آخر -