گاڑی کی سپرداری سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنانے کیلئے  20 جنوری کی تاریخ مقرر 

گاڑی کی سپرداری سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنانے کیلئے  20 جنوری کی تاریخ مقرر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی منشیات کے مقدمے میں قبضہ میں لی گئی گاڑی کی سپرداری سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنانے کے لئے 20 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی  مسلم لیگ (ن) کے رہنمارانا ثناء اللہ نے اے این ایف سے گاڑی واپس لینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہیجس میں کہا گیاہے کہ ان کے خلاف مقدمات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی قبضہ میں لے لی گئی جبکہ قانونی طور پر وہ ہی گاڑی قبضہ میں لی جاسکتی ہے جو منشیات کے پیسے سے بنائی گئی ہو،گاڑی سپرداری پر نہیں دی جارہی جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔

تاریخ مقرر

مزید :

صفحہ آخر -