بچی کوبداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کی عمرقید کیخلاف اپیل منظور،بری کرنے کاحکم

بچی کوبداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کی عمرقید کیخلاف اپیل منظور،بری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری نے 7سالہ بچی کوبداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزم قمر عباس کی عمرقید کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ناکافی شہادتوں کی بنا پر بری کردیا،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مقدمہ مدعی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملزم نے سات سالہ بچی کوجنسی بداخلاقی کے بعد قتل کرکے نعش بوری میں بند کردی،ملزم نے گاؤں کے چودھری کے سامنے صلح کی غرض سے اقرار جرم بھی کیا،گاؤں کاچودھری بچی کاقریبی رشتہ دار تھاجس کی وجہ سے ملزم نے ساری بات بتائی،فاضل جج نے کہا کہ بچی کاقتل اتنا بڑا سانحہ تھا گاؤں کاچودھری ظلم ہونے پرخاموش کیسے رہ سکتا تھا،عدالت نے مقدمہ مدعی سے استفسارکیا کہ اگر ملزم نے اقرارجرم کیاتوچودھری نے ملزم کواسی وقت گرفتار کیوں نہیں کرایا؟گاوں والے کسی کیقتل اور ظلم پرخاموش نہیں رہ سکتے،ملزم کے وکیل کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ بے بنیاد الزام کے تحت ٹرائل عدالت نے اس کے موکل کوعمر قید سنائی،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کوبری کرنے کاحکم دیاجائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ناکافی شہادتوں کی بناء پرملزم کو بری کرنے کاحکم دے د یا،ملزم کے خلاف تھانہ جھال چکیاں سرگودھا پولیس نے 7سالہ رباب حسین کے قتل کامقدمہ درج کیا۔
اپیل منظور

مزید :

صفحہ آخر -