عدم پیشی پر گلوکارہ میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری 

عدم پیشی پر گلوکارہ میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے سائبر کرائم مقدمہ میں عدم پیشی پر گلوکارہ میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری کردیا عدالتی تحریری حکم میں گلوکارہ میشاء شفیع، ماہم جاوید، علی گل، فیصان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے عدالتی تحریری حکم میں مزید کہا گیاہے کہ گلوکارہ میشاء شفیع سمیت 5 ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست ناقابل وضاحت ہیں، میشاء شفیع سمیت 5 ملزم آئندہ سماعت پر 50، 50 ہزار لے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں، عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست قابل وضاحت قرار دے دی،ملزمہ فریحہ ایوب کی درخواست قابل منظور ہے انکی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے، گلوکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے،عدالت نے شریک ملزم علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر وکلاء کو 8 فروری کو طلب کر لیا۔
تحریری حکم جاری 

مزید :

صفحہ آخر -