جعلی غیر معیاری ادویات کیس  کی سماعت کے دوران سیکریٹری  ہیلتھ کو مال خانہ بنانے کا حکم

 جعلی غیر معیاری ادویات کیس  کی سماعت کے دوران سیکریٹری  ہیلتھ کو مال خانہ ...

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ رانا نوید نے جعلی غیر معیاری ادویات کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری ہیلتھ کو مال خانہ بنانے کا حکم دے دیا فاضل جج نے ڈرگ انسپکٹر کے پاس مال مقدمہ نہ ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے قراردیا کہ ڈرگ ایکٹ کو بنے 40سال سے زائد عرصہ ہوگیا ابھی تک مال خانہ نہیں بنایا گیا،میڈیکلز سٹور سے ریکور ہونے والی ادویات افسر اور ڈرگ انسپکٹر اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں،مال خانہ نہ ہونے پر ڈرگ انسپکٹر کو مشکلات کا سامنا ہے،مال مقدمہ غلط پیش کرنے پر ملزمان کو رہائی مل جاتی ہے،مال خانہ ملزمان سے برآمد ادویات کو محفوظ کرنے کایاہم ذریعہ ہے۔

جعلی غیرمعیاری

مزید :

صفحہ آخر -