سیکرٹری محکمہ سیاحت‘ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ 19جنوری کوطلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس چودھری عبدالعزیز نے سانحہ مری میں حکومتی اداروں کی غفلت پر تحقیقات کے لئے دائردرخواست پرسیکرٹری محکمہ سیاحت اور ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو 19جنوری کوطلب کر لیا عدالت نے راولپنڈی کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، چیف ٹریفک آفیسر، ریجنل پولیس افسر اورمری کے ہوٹل مالکان کی تنظیم کے نمائندے کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کیاگیاہے،رضوان الہیٰ سمیت دیگر شہریوں کی درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ متعلقہ محکموں کی غفلت کی وجہ سے سانحہ مری رونما ہوا، اگر سرکاری ادارے ذمہ داری دکھاتے تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں، حکومتی اداروں کی غفلت کی وجہ سے ا?فت میں پھنسے سیاحوں کا مالی استحصال کیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ مری میں حکومتی اداروں کی غفلت پر تحقیقات کا حکم دیاجائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ سیاحوں کے لئے مری میں ہوٹل کے کرایوں، اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ مری میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے، سیاحوں کو مثالی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔
طلب