ایف آئی اے کوبشیر میمن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک د یا گیا

ایف آئی اے کوبشیر میمن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک د یا گیا

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ اعانت جرم کے معاملے پر ایف آئی اے کوسابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا مسٹرجسٹس امجد رفیق نے بشیر میمن کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کیا کہ ماڈل صوفہ مرزا کے کیسز میں تحقیقات نہ کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے طلب کیا ایف آئی اے کے تینوں مقدمات میں براہ راست نامزد نہیں ہوں، مقدمات میں ماڈل صوفیہ مرزا کے سابق خاوند عمر فاروق ظہور کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، ٹرائل عدالت سے عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہو چکا ہوں، خدشہ ہے کہ 3 مقدمات کے علاوہ بھی ایف آئی اے نے مقدمات بنائے ہوں، عدالت سے استدعاہے کہ معلومات رسائی قانون کے تحت تمام مقدمات کی دستاویزات فراہم کی جائیں اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے بھی روکا جائے۔

روک دیا

مزید :

صفحہ آخر -