مالی بے ضابطگیاں کیس، ڈاکٹر محمد  اکرم چودھری اور راؤ جمیل اصغر کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ 

مالی بے ضابطگیاں کیس، ڈاکٹر محمد  اکرم چودھری اور راؤ جمیل اصغر کی بریت ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے سرگودھا یونیورسٹی مالی بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کے بعد ڈاکٹر محمد اکرم چودھری اور راؤ جمیل اصغر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت25جنوری تک ملتوی کردی،وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اکرم چودھر ی سمیت ملزمان کیخلاف نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا  ہے،گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر حافظ  اسد اللہ اعوان  نے دلائل دیئے،ملزمان کی جانب سے سید خورشید عالم عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے مطابق کہ ملزمان پر سرگودھا یونیورسٹی میں غیر قانونی نئے کیمپس کی تعمیر کا الزام ہے،ملزمان پر سرگودھا یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے،ملزمان نے غیر قانونی پر میڈکل کمپلیکس تعمیر کیا،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،اس ریفرنس کے دیگر ملزمان پلی بارگین کر لیا ہے۔

فیصلہ محفوظ 

مزید :

صفحہ آخر -