وزیر خارجہ سے جمہوریہ کا نگوکے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال 

وزیر خارجہ سے جمہوریہ کا نگوکے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی کے امور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں سفارتی،سیاسی،اقتصادی، علاقائی اور سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو وزیر خارجہ نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا جس میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ براعظم افریقہ میں جمہوریہ کانگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے۔وزیر خارجہ نے کانگو میں پرامن جمہوری حکومت کی منتقلی پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے جمہوریہ کانگو کے وزیر خارجہ کرسٹوف آپالا کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، سفارتی حوالے سے ”انگیج افریقہ“کی پالیسی پر گامزن ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کا معترف ہے۔ملاقات میں فریقین کے درمیان دفاع، تربیت، سکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ مشن کے تحت جمہوریہ کانگو میں قیام امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال نے کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی فورسز کی خدمات کو سراہا۔
شاہ محمودملاقات

مزید :

صفحہ آخر -