ڈکیتی چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات موبائلز، موٹرسائیکلیں، گاڑیوں سے محروم 

ڈکیتی چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات موبائلز، موٹرسائیکلیں، ...

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو سلطان کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ90کی نقدی، زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے. ہڈیارہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو کی شاہنواز کی دکان سے70ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ساندہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو مغیث سے گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد کے علاقے میں عامر سے 95 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں ادریس سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر48ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں عباس سے گن پوائنٹ پر 20ہزار نقدی موبائل فون، ستوکتلہ گن پوائنٹ پر اشعر سے 10ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور جنوبی چھاؤنی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال اور شادمان، کاہنہ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، داتا دربار، شادباغ، نولکھا سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -