ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق 

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق 

  

رائیونڈ،لاہور(نامہ نگار، کرائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نجی فیکٹری کے کمرہ میں ڈیوٹی سے فارغ ہو کر ٹک ٹاک کے جنون میں مبتلا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا  پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئیے منتقل کر کے ملزم کو حراست میں لے کر پستول قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیاتفصیلات کے مطابق وزیرستان کا رہائشی حسن خان اور اس کا دوست اسامہ ڈیوٹی سے فارغ ہوکر ٹاک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چلنے سے سیکورٹی گارڈ حسن خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے گارڈ حسن خان کی نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے سیکورٹی گارڈ کے ساتھی اسامہ کو بھی پوچھ گچھ کے لیئے حراست میں لیا گیا  جبکہ پولیس کی جانب سے فیکٹری میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

سکیورٹی گارڈ 

مزید :

صفحہ آخر -