بنوں، دہشتگرد وں کا حملہ 1جوان شہید، میران شاہ میں 2دہشتگرد گرفتار، 1ہلاک 

بنوں، دہشتگرد وں کا حملہ 1جوان شہید، میران شاہ میں 2دہشتگرد گرفتار، 1ہلاک 

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 1 جوان شہید ہوگیا،ادھر میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 ملک دشمن گرفتار کرلئے گئے جبکہ 1 دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے جانی خیل کے مقام پر فوج کی چوکی پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے سپاہی سرفراز علی وطن پر قربان ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے  مطابق دہشتگروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 26 سالہ سپاہی سرفراز علی کا تعلق وہاڑی سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 13 اور 14 جنوری کی رات فوجی چوکی پر حملہ کیا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے جبکہ ایک ہلاک ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد زاہد عرف کوچے کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ اور بارودی سرنگ بچھانے کا ماہر تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر مقامی دہشت گرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے جبکہ ملک دشمنوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

جوان شہید

مزید :

صفحہ اول -