پاکستانی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہو گئے، شیخ رشید کا دعوی

پاکستانی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہو گئے، شیخ رشید کا دعوی

  

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف آنا چاہتے ہیں آئیں، نہیں آنا چاہتے نہ آئیں، پاکستانی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ان پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا ان کے سر پر نہیں، خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف نہیں جاتا، خزانے کو اتنا لوٹا گیا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی ماننا پڑیں، حکومت کا چوتھا سال ویسے ہی نکل جائے گا، پانچواں سال الیکشن کا ہوگا،جمعہ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے، آج بھی وزیراعظم کو آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا، 3سے 4ماہ میں مہنگائی پر قابوپالیں گے، لوگ عمران خان سے چوروں کو جیل بھیجنے کی توقع کرتے ہیں، عمران خان کی حکومت 5سال پورے کرے گی، شیخ رشید  نے کہا کہ 23ویں مرتبہ یہ قوم آئی ایم ایف گئی ہے، ڈاکوؤں، چوروں، لٹیروں اور ذہنی مریضوں نے ملک کے خزانے کو لوٹا جس  کی وجہ سے آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننی پڑیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اندھی مچھلیاں ہیں، یہ دو ِدو لانگ مارچ کر رہے ہیں، بھائی ایک مارچ کریں تا کہ پورا ٹوکرا آپ پر رکھ دیا جائے،آپ دو ِدو لانگ مارچ کریں ہم آپ کے راستوں کی رکاوٹ نہیں بنیں گے، جب تک آپ راستوں  میں  رکاوٹ نہیں  کھڑی کریں گے  چاہے  اپوزیشن  لونگ مارچ کرو یا لانگ مارچحکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23مارچ کو پاکستان میں اوآئی سی کی اہم شخصیات آرہی ہیں،وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ چین جار ہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت 180ارب روپے ایک کروڑ پچاس لاکھ افراد میں تقسیم کئے گئے، جس سے  غریب طبقے کو ریلیف ملا۔انہوں نے کہا کہ 10ہزار میگا واٹ بجلی  کی پیداوار کیلئے  دو بڑے ڈیم بنانے جارہے ہیں، ہماری شرح پیداوار تقریباٌ 4فیصد جبکہ صنعتی پیداوار 15فیصد اور پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ ٹیکس کلیکشن  میں ایف آئی اے نے نمایا ں کردار اداکیا، میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چاروں شریف سیاست میں مائنس ہیں، نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو آئیں، نہیں تو نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتساب کا عمل کمزور رہا، دنیا جانتی ہے کہ کس برے طریقے سے شریف خاندان نے ملکی خزانے کو لوٹا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی، دونوں پارٹیوں نے جس طرح ملکی خزانہ لوٹا اس کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، میں نواز شریف کی سیاست میں واپسی نہیں دیکھ رہا۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -