نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل

  نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو ر(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، بورڈ5 دن کے اندراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ سینئرپروفیسرزپرمشتمل9رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈتشکیل دیاگیا، بورڈ5 دن کے اندراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -