سیاسی بیروزگار فرسٹریشن کاشکار، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے: وزیراعلیٰ بزدار 

سیاسی بیروزگار فرسٹریشن کاشکار، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے: وزیراعلیٰ بزدار 

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا۔ ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔ شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔اپوزیشن کا کام صرف عوام کو گمراہ کرنا رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں اورصرف پراپیگنڈا کررہے ہیں۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر گیا، اب تبدیلی کا دور ہے۔ عثمان بزدار اسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ شہر کا بغیر پروٹوکول 2 گھنٹے طویل دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا اور شہر میں صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں جاری مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ سیالکوٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل پہنچائیں گے - سیالکوٹ سمیت ہر شہر کی ترقی اور مسائل پر نظر ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے- پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط اور بہتر بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی ہر شہر کا اچانک دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لوں گا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو طلب کر کے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ لی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 2013-18 میں ہیلتھ کا بجٹ صرف 169ارب روپے تھا جبکہ ہماری حکومت نے رواں مالی سال میں ہیلتھ کا بجٹ 369 ارب روپے سے بڑھا کر399ارب روپے کردیا ہے۔ لاہور ڈویژن میں 36ارب 65کروڑ روپے کے ہیلتھ پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ گنگارام ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیرہورہی ہے جس پر7ارب روپے لاگت آئے گی۔ فیروز پور روڈپر ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کیا جائے گا اور اس ہسپتال کی تعمیر پر مجموعی طور پر 8ارب روپے لاگت آئے گی۔ پہلے مرحلے میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کو فنکشنل کریں گے۔ جناح ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ایمرجنسی اورٹراما سینٹرز بنیں گے جبکہ 4ارب روپے کی لا گت سے چائلڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی تعمیر ہوگی۔ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی مختلف وارڈ کی اپ گریڈیشن پرساڑھے35ارب روپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو پیپرلیس دور میں لانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لایا جارہا ہے۔ عثمان بزدار نے احمد پور شرقیہ میں 4 سالہ بچے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیا ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ بزدار نے سینئر صحافی وکالم نگار میاں غفار احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میں مبینہ غفلت سے مریض کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

وزیراعلی بزدار

مزید :

صفحہ اول -