جو جرم کریگا تفتیش تو ہوگی اور سزا  بھی د ی جائیگی، حسان خاور

جو جرم کریگا تفتیش تو ہوگی اور سزا  بھی د ی جائیگی، حسان خاور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ جو جرم کرے گا تفتیش ہوگی اور سزا بھی دی جائے گی۔حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، ملزم یامین کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، قوم16 ارب کے کیسز میں اٹھنے والے سوالوں کے جواب مانگ رہی ہے، متاثرہ لوگوں نے کلثوم حنا،یامین سمیت3لوگوں کابتایا۔حسان خاور نے کہا ہے کہ تفتیش میں پتا چلا کلثوم حنا2008سے سرگرم ہے، کلثوم حنا کے گھرچھاپا مارا گیا تو جعلی دستاویز پکڑی گئیں، کلثوم حنا نامی خاتون پیشہ وراور جعلی دستاویزبنا کردیتی تھیں۔حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ خاتون کے گھرسے جعلی ٹرانسفرلیٹراورمہریں برآمد ہوئی ہیں،6جنوری کو کچھ لوگوں نے ڈی جی خان میں احتجاج کیا، یامین نامی شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

حسان خاور 

مزید :

صفحہ اول -