بنوں‘ مختلف واقعات میں   ایک جاں بحق‘ ایک زخمی 

  بنوں‘ مختلف واقعات میں   ایک جاں بحق‘ ایک زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھانہ میریان کی حدود میں میریان روڈ پر شامدی کلہ کے مقام پر دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نیاز علی ولد گل ابات خان سکنہ شابری کلہ بھرت شدید زخمی ہوگئے جنہوں نے اپنے زخمی ہونے کی دعویداری مخالف موٹر سائیکل ڈرائیور جاوید ولد بلقیاز سکنہ نورڑ پر کردی نیاز علی کو شدید زخمی حالت میں مذید علاج کیلئے کے جی این ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔جبکہ منڈی بکاخیل میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نور اسلم ولد شریعت خان سکنہ جونائی بکاخیل زخمی ہوگئے وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی۔