پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ معیار کی ہیں،معید یوسف

پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ معیار کی ہیں،معید یوسف

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے۔ وہ قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں قومی سلامتی پر بہت بحث ہوئی، پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ معیار کی ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ پالیسی کوپبلک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق بہت باتیں کی گئیں،ہم نے پوری دنیا کی پالیسیاں دیکھیں ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام شعبوں کی بہت اچھی پالیسیاں ہیں، جو بنتی ہیں اور اپڈیٹ ہوتی ہیں۔

معید یوسف 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -