حلیم عادل شیخ کا آئی جی سندھ کو خط، سکیورٹی دینے کا مطالبہ 

حلیم عادل شیخ کا آئی جی سندھ کو خط، سکیورٹی دینے کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو  خط میں دھمکی آمیز پیغامات ملنے کی تحقیقات اور مناسب سکیورٹی دینے کا مطالبہ کر دیا، حلیم عادل شیخ نے دھمکی آمیز ویڈیو کے خلاف ارسال خط کی کاپیاں مختلف اداروں کو بھی بھیج دیں جن میں کہا گیا ہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا گروپس پر دھمکی آمیز ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ پولیس بلٹ پروف جیکٹ، رائفل، پستول اور ہتھکڑیاں دکھائی گئی تھیں،ویڈیو میں پس پردہ شخص خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہا ہے۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کی جائیں تا کہ حقائق سامنے آئیں۔
حلیم عادل شیخ