مختلف علاقوں میں سرچ  اینڈ سٹرائیک آپریشنز‘ 8  ملزمان‘ 94 مشکوک گرفتار

مختلف علاقوں میں سرچ  اینڈ سٹرائیک آپریشنز‘ 8  ملزمان‘ 94 مشکوک گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت شہر کے8 مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، انٹیلی جنس انفارمیشن پر ہونے والے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 9 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح جیل سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے 8 ملزمان کوگرفتار کرنے سمیت 94 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی ہے، ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 40 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور غیر قانونی مقیم16 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح کریک ڈاون کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، مصدقہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کے قبضہ سے 34عدد پستول، 2عدد کلاشنکوف، 2عددکالاکوف، 5 عدد رائفل، ایک عدد شاٹ گن ا ور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ اولین ترجیح ہے جس کی خاطر نئی حکمت عملی کے تحت انٹیلی جنس انفارمیشن مزید فعال کرنے اور ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -