حکومت آئی ایم ایف اشاروں پر چل رہی ہے: آفتاب شیر پاؤ

  حکومت آئی ایم ایف اشاروں پر چل رہی ہے: آفتاب شیر پاؤ

  

       پشاور(سٹی رپورٹر) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پرچل رہی ہے اور منی بجٹ قو می  اسمبلی سے پاس کرانا اس کی ایک کڑی ہے کیو ڈبلیو پی کے سیکرٹریٹ وطن کور سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی بجٹ سے ہر چیز کی قیمتیں مزید بڑھ جائے گی اور اس سے مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ساڑھے تین سال کے عرصے میں عوام کی تکالیف میں کئی گنا اضافہ کیا ہے انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ  بن چکی ہے کیونکہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ایماء پر قانون سازی کرتے ہوئے ملک کی خود مختاری داؤ پر لگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو پس پشت ڈال ویا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اور آئی ایم ایف سے بھاری سود پر قرضے حاصل کر نے کے باوجود ملکی معیشت دگر گوں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اس حکومت اورحکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں اور ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی صوبہ بھر میں جلد مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باوجود یہاں کے لوگ شدید گیس کمی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -