پبی شہر میں تا لہ توڑ گروپ  کی وارداتیں بد ستور جاری 

      پبی شہر میں تا لہ توڑ گروپ  کی وارداتیں بد ستور جاری 

  

نوشہرہ(بیورو رپورٹ)پبی شہر میں تا لہ توڑ گروپ کی وارداتیں بد ستور جاری پو لیس چوریاں روکنے میں مسلسل نا کام گز شتہ شب نا معلوم چوروں نے دوکا نوں اور زیر تعمیر گھر کے تا لے توڑ کر ان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور لا کھوں روپے کا سا مان چوری کر کے لے اڑے تفصیلات کے مطابق خان شیر گڑھی میں میں نا معلوم چوروں نے رات کی تا ریکی میں وقا ص جنرل سٹور کے تا لے توڑ کر ان کی دکان سے10 ہزار روپے نقد اور 40 ہزار روپے کا سامان پبی شہر میں مسجد عبد الر حمن کے قریب بلال کے زیر تعمیر گھر سے نا معلوم چور 60 ہزار روپے کے سینٹری کا سا مان اور محلہ عثمان آباد میں ولی جان کے دکان کے تا لے توڑ ان سے نقدی اور ہزاروں روپے کا سا مان چوری کر کے لے اڑے پو لیس نا معلوم تا لہ توڑ گروپ کی گرفتاری میں نا کام جس سے لوگوں میں کا فی خوف پایا جا رہا ہے چند دنوں میں در جنوں دکا نوں کے تا لے توڑ چور یاں ہو ئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -