نوشہرہ تھانہ نظامپور پولیس کاقمار بازی  کی محفل پر چھاپہ،2ملزمان گرفتار

    نوشہرہ تھانہ نظامپور پولیس کاقمار بازی  کی محفل پر چھاپہ،2ملزمان گرفتار

  

 نوشہرہ(بیورو رپورٹ)نوشہرہ تھانہ نظامپور پولیس کی قمار بازی کی محفل پر چھاپہ۔2ملزمان گرفتار۔داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بطور ثبوت قبضہ پولیس۔فخر عالم خان SHO نظامپور کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ چارپانی میں پہاڑ کی چوٹی پر قمار بازی کی محفل جاری ہے۔فوری طور پر متعلقہ مقام پر چھاپہ لگایا۔قمار بازی میں مصروف افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کی۔تعاقب کرنے پر ملزمان میں سے صالح عرف حسن علی اور جان اکبر کو گرفتار کر لیا گیا۔داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی کو بطور ثبوت قبضہ پولیس میں کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تھانہ نظامپور منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے3ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -