T2ورلڈ کپ، شیڈول کا اعلا ن 21جنوری کو ہوگا

T2ورلڈ کپ، شیڈول کا اعلا ن 21جنوری کو ہوگا

  

     دبئی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا۔رواں برس سولہ اکتوبر سے اس میگا ایونٹ کا آغاز ہونا ہے، فائنل 13نومبر کو رکھاگیا، مجموعی طورپر 45 میچز کھیلیں جائیں گے، یہ کن شہروں اور کن تواریخ میں ہوں گے، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔رپورٹس کیمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملات فائنل ہونے پر21 جنوری کو اس کا باقاعدہ اعلان کردیاجائے گا۔آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر ٹائٹل کا دفاع کرناہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -