پی ایس ایل کیلئے ہمیشہ پرجوش رہتا ہوں، ہسارنگا

  پی ایس ایل کیلئے ہمیشہ پرجوش رہتا ہوں، ہسارنگا

  

 کولمبو(آئی این پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر وینیندو ہسارنگا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے میں ہمیشہ بہت پرجوش رہتا ہوں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال میں کہ آپ پی ایس ایل کھیلنے پاکستان کیوں نہیں آتے جس کے جواب میں وینیندو ہسارنگا نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔، پاکستانی کرکٹ شائقین کے سامنے کھیلنا مجھے اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی قومی ذمہ داریوں سے فارغ ہوں گا تو میں پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دوں گا مزید کہاکہ پاکستان سپر لیگ بہت اہمیت کا حامل ہے اور پوری دنیا میں جس طرح سے اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کی کامیابی کا ثبوت ہے ایونٹ کے آغاز کا شدت سے انتظار کررہا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -