والی بال فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹرائلز کا فیصلہ

  والی بال فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹرائلز کا فیصلہ

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان والی بال فیڈریشن نینئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ملک بھر میں ٹرائلز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈر18،20،22 کے عمروں کے الگ الگ ٹرائلز لئے جائیں گے، پہلے مر حلے میں لاہور میں ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد کراچی،ایبٹ آباد، پشاور،کوئٹہ، اسلام آباد میں بھی ٹرائلز لئے جائیں گے۔ دراز قد کھلاڑیوں کا الگ گروپ تیار کیا جائے گا۔ 50کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں غیر ملکی اور پاکستانی کوچ سے ٹرایننگ دلائی جائے گی، جس کے بعد 20 بہترین کھلاڑیوں کو ایک سال تک تربیتی کیمپ میں رکھا جائے گا۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دراز قد کھلاڑی قومی ٹیم کیلئے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -