نیشنل سکولز وکالجز تھروبال چمپئن شپ 24فروری سے شروع

       نیشنل سکولز وکالجز تھروبال چمپئن شپ 24فروری سے شروع

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری نیشنل سکولز اینڈ کالجز گرلز اینڈ بوائز تھروبال چمپئن شپ 24فروری سے لاہور میں کھیلی جائے گی، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولز اور کالجز کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔، چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے حضرات اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 17 فروری تک فون نمبر 032130777577 پر کروا سکتے ہیں 

، چمپئن شپ میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چیمپئن شپ 26 فروری تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -