ریسلنگ مقابلے، پشاور نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

ریسلنگ مقابلے، پشاور نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

  

پشاور(این این آئی)پشاورمیں جاری انڈر21 خیبرپختونخواگیمزکے ریسلنگ مقابلوں میں پشاور کے پہلوانوں نے میدان مارلیا پشاور مجموعی طور پر سونے کے چھ میڈلز کے ساتھ پہلے، ملاکنڈ نے تین سلورایک براوز کے ساتھ دوسری جبکہ ساوتھ وزیرستان ایک کولڈایک سلوراورایک کانسی میڈلزکے ساتھ نے تیسر ی پوزیشن اپنے نام کی۔پشاورمجموعی طور پر 68پوانٹس کے ساتھ پہلے ملاکنڈ 30 پوانٹس جبکہ ساوتھ وزیرستان 25پوانٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرٹھہرا۔ ایونٹ کے اختتام پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخٹک مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ سید ثقلین شاہ،عزیزاللہ خان،جعفر شاہ،تحسین اللہ، اور صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداربھی موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -