پروفیسر نیاز احمد کی لیر ا کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرنیاز احمد اختر نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا)کے انتخابات2022ء کے نو منتخب عہدیداران بشمول صدرسید سجاد کاظمی، جنرل سیکرٹری تابش بٹ ۔انچا رج ویمن ونگ دیبا مرزاودیگر کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک کردار ادا کریں گے۔