محنت سے کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھا ہے، نادیہ حسین

  محنت سے کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھا ہے، نادیہ حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سپر سٹار ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ میں نے اپنی محنت سے اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھا ہے او ر ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔نادیہ حسین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہوں جو میرے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔کسی بھی شعبے میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔
، کامیابی کے بعد آپ سے زیادہ توقعات وابستہ کر لی جاتی ہیں۔ نادیہ حسین نے کہا کہ اگر انسان اپنے اندر موجود انجانے خوف کو شکست دے لے تو وہ کامیابیاں کی منازل طے کرنا شروع کر دیتا ہے،ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے اور رسک لئے ہیں اور کامیاب رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھنا سب سے زیادہ مشکل ہے۔

مزید :

کلچر -