ریڈیو پاکستان لاہور سے فن اور فنکار کے نام سے نیا پروگرام شروع

     ریڈیو پاکستان لاہور سے فن اور فنکار کے نام سے نیا پروگرام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور سے فن اور فنکار کے نام سے نئے پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے پروگرام میں پاکستانی تاریخ کے لیجنڈ فن کاروں کی فنی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔پروگرام کے میزبان مدثر قدیر اورصدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز جبکہ پروڈیوسر مدثر قدیر ہیں۔ پہلے پروگرام میں معروف فن کار عنایت حسین بھٹی کے فن اور شخصیت پر مفصل اظہار خیال کیا گیا تھا اور ان کے گائے ہوئے گیت پروگرام کا حصہ رہے۔پروگرام کی خاص بات اس میں شامل مرحوم عنایت حسین بھٹی کے بیٹے اداکار وسیم عباس اور ہدایتکار فلمی مصنف ناصر ادیب کی لائیو گفتگو تھی جس میں انھوں نے عنایت حسین بھٹی کو پاکستانی فلمی صنعت کا پہلا سپرسٹار گلوکار قرار دیا۔
س موقع پر وسیم عباس کا کہنا تھا کہ عنایت حسین بھٹی نے اپنے فن کے ذریعے عوام کو اپنا دیوانہ بنایاانھیں میرا اداکاری کرنا پسند نہیں تھا مگر جب میں بہت چھوٹا تھا تو انھوں نے بطور پروڈیوسر میرانام متعارف کرایا جو میرے لئے بہت بڑے اعزز کی بات ہے جبکہ ناصر ادیب کاکہنا تھا کہ عنایت حسین بھٹی سے ان کا تعارف زمانہ طالب علمی ہی سے تھا وہ میرے محسن تھے اور میں ان کے فن کا پرستار اورجب میں بطور فلمی مصنف مشہور ہوا تو انھوں نے مجھے بلا کر اپنے بھائی کیفی کے لئے فلم لکھنے کو کہا یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات تھی جس کے بعد میں نے فلم راجو راکٹ لکھی جو سپر ہٹ ہوئی اور کیفی ہیرو کی حثیت سے سامنے آئے۔بلاشبہ برصغیر پاکوہند کی ثافتی اور فنی تاریخ لیجنڈ فن کار عنایت حسین بھٹی کے تزشکرے کے بغیر نامکمل تصور کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -